چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے390 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، سعودی عرب

October 04, 2020

سعودی عرب میں کورونا کے390 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاض سے جاری ترجمان وزارت صحت کے بیان کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 387 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 25 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4875 ہوگئی۔

ترجمان وزارتِ صحت نے کہا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے 511 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 485 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کےایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 27 رہ گئی ہے۔