ڈین جونز سپردِ خاک

October 07, 2020

سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو سپردِ خاک کر دیا گیا، ان کی تدفین کی تقریب میں ان کے اہلِ خانہ اور قریبی افراد نے شرکت کی۔

گزشتہ ہفتے ڈین جونز ہار ٹ اٹیک کے سبب ممبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 59 سال تھی، وکٹوریہ میں ہونے والی ایک نجی تقریب میں ڈین جونز کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔

ڈین جونز کے جنازے میں اہلِ خانہ اور صرف قریبی دوست مدعو تھے، میمیوریل سروس میں صرف 10 لوگوں نے ہی شرکت کی۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ جونا کا کہنا تھا کہ ڈین جونز نے ہمیشہ کرکٹ کے بارے میں سوچا، وہ ایک اچھے انسان اور شوہر تھے، ان کی اچانک موت بہت بڑا دھچکہ ہے۔

جونا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ان سب کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس غم کے موقع پر یاد رکھا اور سپورٹ کیا۔