ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان

October 08, 2020

کورونا وائرس کا شکار ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر نے کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاءکی خواہش کا اظہار کر کے امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کی ٹائم لائن دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کرسمس تک افغانستان میں بہادر امریکی مرد و خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔


واضح رہے کہ افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکا نے 2021ءکے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔