• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کا آغاز کر دیا ہے۔

امریکی عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز کا انخلا امریکا طالبان امن معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق امریکی فوجی افغانستان سے باہر آرہے ہیں اور ان فوجیوں کا متبادل افغانستان نہیں بھیجا جائے گا۔

عہدیدار کے مطابق امریکا، طالبان امن معاہدے کے تحت امریکا اپنے فوجی 13 ہزار سے کم کر کے 8 ہزار 600  کردے گا۔

واضح رہے کہ29 فروری کو امریکا اور افغان طالبان نے طویل عرصے سے جاری امن مذاکرات کے بعد ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، امید کی جاتی ہے کہ معاہدے سے افغانستان میں برسوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہو پائے گا۔

تازہ ترین