سونا 1400روپے فی تولہ مہنگا

October 10, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ،سونا 1400روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت31ڈالر کے اضافے سے 1915ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں 1400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ14ہزار400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کے اضافے سے 98ہزار80روپے پر جا پہنچی۔