لاہور میں عرصہ دراز سے تعینات افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے خفیہ اداروں کوخطوط لکھ دیے، سی سی پی او

October 10, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ)سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ کوئی بھی پولیس آفیسر اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائے بغیر فیلڈ میں تعینات نہیں ہوگا، لاہور میں عرصہ دراز سے تعینات ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج انوسٹی گیشنز کے افسران کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے مختلف خفیہ اداروں کو خطوط ارسال کر دئیے گئے، پہلے مرحلہ میں ایس ڈی ایس پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنز کے ریکارڈ کیلئے خطوط ارسال کئے گئے ہیں، سی سی پی او لاہور کی طرف سے سپیشل برانچ، انٹیلی جینس بیورو اور دیگر حساس ایجنسیوں کو مراسلہ جاری کیا گیا، خط کے متن کے مطابق پولیس افسران کے تنخواہ کے علاوہ دیگر کاروبار اور ذریعہ معاش بارے خفیہ معلومات فراہم کیں جائیں، پولیس افسران کے معاشرے میں کام اور کردار کی بناء پر عمومی شہرت بارے بھی آگاہ کیا جائے۔