صدر عارف علوی کا دماغی صحت کے حوالے سے پیغام

October 10, 2020

صدر مملکت عارف علوی نے دماغی صحت کے عالمی دن کے مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ڈپریشن کا شکار لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دماغی صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپریشن اور ذہنی دباﺅ سے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈپریشن کا شکار افراد سے امتیازی سلوک کرنا درست نہیں۔

صدرِ مملکت نے ڈپریشن کا شکار افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈپریشن سے جنگ لڑنے والے ثابت قدم رہیں کیونکہ آپ ایک دن اسے شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔‘