بنگلہ دیش، جنسی زیادتی اور ہراسانی کے بڑھتے واقعات کیخلاف ملک گیر مظاہرے

October 11, 2020

ڈھاکا (جنگ نیوز )بنگلہ دیش میں ریپ اور ہراسانی کے بڑھتے واقعات کیخلاف ملک گیر مظاہرے ہوئے ،مظاہرین سراپا احتجاج تھے اور جنسی زیادتی اور ہراسانی کے مجرموں کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کررہے تھے ، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں ہفتے کوملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جنسی زیادتی اور ہراسانی کے کئی واقعات کے تناظر میں عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اسی سبب تمام بڑے شہروں میں عوام سڑکوں پر نکلے۔ مظاہرین مجرمان کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کرتے دکھائی دیے اور حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔