کورونا وبا کے دوران ڈپریشن کا شکار ہوئی تھی، سلینا گومز

October 13, 2020

نوجوان امریکی گلوکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ جس وقت امریکا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی تو وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔ تاہم صحیح لوگوں کے ساتھ کی بدولت وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ایک گفتگو کے دوران سلینا گومز نے بتایا کہ کورونا وبا کے ابتدائی دنوں میں وہ اسے صحیح طرح سے سمجھ نہیںسکیں جس کی وجہ سے معمولی سے ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔

سلینا گومز نے اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ وہ اب ٹھیک ہیں۔ ان کے کام میں بہت زیادہ سفر کرنا اور لوگوں سے ملاقات کرنا شامل ہے۔ وہ لوگوں کو خوش کرنے کے لئے کام کرتی ہیں جس سے انہیںبھی خوشی ہوتی ہے۔