پاک، زمبابوے سیریز: میچز کے اوقات کار کا اعلان

October 13, 2020

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچز کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک زمبابوے سیریز کے میچز کے اوقات کار موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں ہونے والے ایک روزہ میچز دن 12 بجے جبکہ لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 اکتوبر سے شروع ہونے والی زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے تینوں ون ڈے میچز دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے۔

لاہور میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز سہ پہر ساڑھے 3 بجے کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 7،8 اور 10 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں شامل تمام میچوں کو جلد شروع کر نے کا فیصلہ دن میں اسموگ اور رات میں متوقع اوس گرنے کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔