مکانوں کی تعمیر، سبسڈائز مارک اپ ادائیگی کیلئے 33 ارب روپے مختص

October 14, 2020

اسلام آباد (اے پی پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ مکانوں کی تعمیرکیلئے قرضہ جات کی سبسڈائز مارک اپ کی ادائیگی کیلئے حکومت نے آئندہ 10 برسوں کیلئے 33 ارب روپے مختص کئے ہیں۔سٹیٹ بینک کے ترجمان نے منگل کوبتایاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے مکانوں کی تعمیرکیلئے سستے ورعایتی قرضوں کی فراہمی کے ضمن میں سٹیٹ بینک نے پالیسی کا اعلان پہلے ہی کردیاہے،مکانوں کی تعمیرکیلئے قرضہ جات کی سبسڈائز مارک اپ کی ادائیگی کیلئے حکومت نے آئندہ 10 برسوں کیلئے 33 ارب روپے مختص کئے ہیں۔