امریکا: خوف ناک اژدہوں نے گھر کو گھیر لیا

October 14, 2020

امریکا میں واقع ریاست یوٹاہ کے ایک علاقےمیں20 بڑے برمی اژدہوں نے ایک گھر کو گھیر لیا، جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہو گئے۔

امریکی ریاست یوٹاہ کے علاقے ہالیڈے میں ایک شخص نے غیر قانونی طور پر 20 بڑے برمی سانپ پال رکھے تھے، جن میں سے زیادہ تر آزاد ہو کر گھر سے باہر نکل آئے اور علاقے میں آس پاس رینگنے لگے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ان اژدہوں میں دس ایسے تھے جن کی لمبائی 10 فٹ تھی، لوگ گھر کے باہر اتنے بڑے سانپوں کو آزادانہ رینگتے دیکھ کر ڈر گئے۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر 64 سالہ شہری مارٹن بون کے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں سے دیگر غیر ملکی جانور بھی بڑی تعداد میں برآمد ہوئے، چند اژدہے اندر شیشوں میں بند بھی تھے تاہم زیادہ تر آزادانہ آس پاس رینگ رہے تھے۔

اینیمل کنٹرول کے ادارے نے گھر میں موجود تمام جانوروں کو قبضے میں لے کر جانچ کے بعد دوسری جگہ منتقل کر دیا۔