حکومت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، احسن اقبال

October 14, 2020


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے الزام لگایا ہے کہ 16 اکتوبر کے جلسے سے پہلے حکومت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کا وائرس کورونا سے زیادہ مہلک ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک میں پُرامن جمہوری جدوجہد کے لیے جلسوں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسوں کے اعلان پر ہی عمران خان نیازی کی حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، حکومت پہلے جلسے کے اعلان پر پولیس گردی کر رہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ انتظامیہ جعلی سلیکٹڈ حکومت کے کہنے پر غیرقانونی گرفتاریاں کرے گی تو کل جواب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ن لیگ کے یوتھ ونگ کے عہدے دار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا، ن لیگ کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔