کرغزستان کے صدر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

October 15, 2020

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ کرغزستان کے صدر جین بیکوف نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان کےصدر جین بیکوف نے استعفیٰ دینے کا اعلان سیاسی بحران کےخاتمے کے لیے کیا ہے۔

صدر کرغزستان جین بیکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں اقتدار سے چمٹا ہوا نہیں ہوں، میں نہیں چاہتا کہ تاریخ مجھے عوام کا خون بہانے کی اجازت دینے والے صدر کے طور پر یاد رکھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں متنازع پارلیمانی انتخابات کے بعد سے سیاسی بحران ہے۔