انتخابات میں ناکامی پر پارٹی قیادت چھوڑ دوں گی، جیسنڈا

October 15, 2020

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں ناکامی ہوئی تو پارٹی قیادت چھوڑ دیں گی۔

وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے ٹی وی مباحثہ میں کہا کہ انتخابات میں کامیابی نہ ملی تو لیبر پارٹی کی قیادت چھوڑ دیں گی اور اپوزیشن سربراہ نہیں بنیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ بہت قربانیاں مانگتا ہے اور انہوں نے اس کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا ہے۔


جیسنڈا آرڈرن نے ووٹرز کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، اکانومی کی بہتری کیلئےغیریقینی صورتحال میں بھی متحد رہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں 17 اکتوبر کو عام انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے، انتخابی پولز میں حکمران جماعت لیبرپارٹی کوحزب مخالف جماعت کنزرویٹو نیشنل پارٹی پر 15 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔