حکومت نے چھوٹے گھروں کے لیے رعایتی قرض اسکیم کا اعلان کردیا

October 15, 2020

حکومت کی جانب سے چھوٹے گھروں کے لیے رعایتی قرض اسکیم کا اعلان کردیا گیا، 27 , 30 اور 50 لاکھ قرض سے لاکھوں گھروں کی تعمیر ممکن ہونے کے ساتھ معیشت میں تیزی آنے کا امکان ہے، جس کے باعث کم آمدن طبقے کے لیے گھروں کی تعمیر اور خریداری قدرے آسان ہوگئی۔

پاکستان میں گھروں کے لیے قرض کا حصول مشکل اور ماہانہ اقساط بھرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تھی، گو کہ اسکیم کا اعلان ہوگیا لیکن کم آمدن طبقہ اب بھی خدشات میں گھرا ہے کہ بینکس قرض نہ دیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک کی حکمت عملی کے سبب بینکوں کو قرض دینے میں منافع بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 20 سے 30 ہزار روپے کے قریب ماہانہ اقساط پر اب چھوٹے گھروں کا خواب ممکن ہے، کم از کم چھوٹے شہروں یا مضافات میں یہ یقیناً ممکن ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے قرض 5 اور 7 فیصد پر ملے گا اور ماہانہ قسطیں 20 ہزار روپے کے قریب ہوں گی۔