ڈاکوئوں کا گھر پر دھاوا، اڑھائی لاکھ نقدی، 9 تولے سونا لے گئے

October 16, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئےپولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔سٹی شجاعباد میں نا معلوم افراد اصغر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے اڑھائی لاکھ نقدی اور 9تولہ سونا لے گئے۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ علی والہ میں نامعلوم مسلح افراد نے محمد ارشد سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور مو بائل فو ن چھین لیا ۔وہاڑی چوک پر نامعلوم مسلح افراد سواری بن کر ایوب کی گاڑی میں بیٹھے اور نواب ہوٹل کے قریب اسلحہ کے زور پر اس سے 18 الکھ مالیت کی گاڑی اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔شیر شاہ میں نامعلوم افراد نے خضر عباس کت ٹیوب ویل سے 50 ہزار مالیت کی موٹرچوری کر لی۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں 7 نامعلوم مسلح افراد نے اسلم سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ گلگشت کے علاقہ گلگشت کالونی میں نا معلوم مسلح افراد نے امجدعلی کے گھر داخل ہو کر گن پوئنٹ پر ساڑھے سات تولہ سونا چھین لیا۔اسی علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فوزیہ بی بی کے ہاتھ سے پرس چھین لیا جس میں 30 ہزار نقدی ،موبائل فون تھا ۔چونگی نمبر 9 سے ابراہیم کا موٹرسائیکل رکشہ چوری ہو گیا ۔چوک کمہا رانوالہ پر نامعلوم افراد نے حاجی ایوب سے نقدی چھین لی۔مخدوم رشید میں نا معلوم افراد اجمل کی مو بائل کی دکان تالے توڑ کر 2 لاکھ مالیت کا سامان لے گئے۔