اپوزیشن کو فری ہینڈ دیا، کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی، عثمان بزدار

October 16, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو فری ہینڈ دیا اور کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوری روایات کے امین ہیں، اس لیے جلسےکی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر اقدام قانون کے دائرہ کار میں رہ کرکیا، معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو فری ہینڈ دیا، کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی، حزب اختلاف کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عناصر ایک دوسرے سے خوفزدہ ہیں، اپوزیشن کا پروپیگنڈا دم توڑ چکا، حکومت نے جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ عوام اپوزیشن کی منفی بیان بازی میں نہیں آئے گی۔