پی ڈی ایم جلسے میں 15 سے 20 ہزار کے قریب لوگ ہوں گے، حماد اظہر

October 17, 2020

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ جلسے کی ڈرون ویڈیو سب نے دیکھی ہے، میرے خیال میں جلسے میں 15 سے 20 ہزار کے قریب لوگ ہوں گے۔

حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیڈیم میں بہت سی جگہ خالی ہے اور کراؤڈ سے رسپانس نہیں آرہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 11 جماعتیں اور یہ نتیجہ، میں سمجھتا ہوں اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شرکاء میں پانی اور ماسک بانٹ رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جلسے کے شرکاء کو سیکیورٹی فراہم کر رہےہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی جواب دیں گے۔