سعودی عرب کا قطر سے تنازع ختم ہونے کا عندیہ

October 17, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے عندیہ دیا ہے کہ قطر کے ساتھ تین برس سے جاری تنازع کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہورہی ہے، کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قطری بھائیوں کے ساتھ تعلقات کے خواہش مند ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ بھی اسی طرح پرعزم ہوں گے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں قطر کے ساتھ دیگر ممالک کے تنازع حل کرنے کے لیے پیش رفت جاری ہے۔