اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے ہیومن رائٹس عملے کا ویزا روک دیا

October 17, 2020

آباد کاری کے ڈیٹا پر تنازع کے بعد اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے ہیومن رائٹس عملے کا ویزا روک دیا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان روپرٹ کولویل کا کہنا ہے اسرائیل ویزا کی درخواستوں سے باضابطہ طور پر ان کار نہیں کر رہا، ویزوں کے اجرا اور ان کی تجدید کے معاملے پر جون سے ٹال مٹول سے جاری ہے۔

ادارے کے اراکین کو ویزے کی مدت ختم ہونے پر جانا پڑ رہا ہے اور ویزوں کا اجرا نہ ہونے کے سبب عملے کے تین نئے اراکین کی تعیناتی تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس دفتر نے اسرائیلی آبادکاریوں کی سرگرمی میں ملوث 100 سے زائد کمپنیوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی قرار دیا تھا۔