مریم نواز مزارِ قائد پر حاضری کے وقت جذباتی ہوگئیں

October 18, 2020


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مزار قائد سے مقامی ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ مزارقائد پرحاضری کے وقت جذباتی ہوگئی تھی۔

مریم نواز ہوٹل میں کچھ دیر قیام کے بعدبلاول ہاؤس جائیں گی، مریم نواز بلاول بھٹو کے ہمراہ بلاول ہاؤس سے روانہ ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما بلاول ہاؤس سے کارساز جائیں گے، کارساز کے مقام پر سانحہ کارساز کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جائیگی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کراچی کےعوام نے عزت، محبت اور شفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔