تقریر کون کرے گا، اس کا فیصلہ لیڈرشپ کرے گی، ناصر شاہ

October 18, 2020

وزیرِاطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے انتظامات کیے ہیں۔

ناصر شاہ نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ فیصلہ کرے گی کہ جلسے سے کون کون تقریر کرے گا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ اداروں کو متنازع حزب اختلاف نہیں بلکہ وفاقی حکومت بنارہی ہے۔

پی پی آج نواز شریف کی تقریر نشر نہیں کرے گی، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اطلاع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آج جلسے میں نواز شریف کی تقریر نشر نہیں کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف کی تقاریر سے دوری کا عندیہ خوش آئند ہے۔

وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ غیر متحدہ اپوزیشن میں یہ اختلاف بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نون اور میم لیگ جتنا کھل کر کھیلے گی، اپنا اور پی ڈی ایم کا بیڑا غرق کرے گی۔

معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم میں11 پارٹیاں ہیں، بارہواں بھارت ہے۔

شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف بھول جاتے ہیں کہ وہ سیاسی بونے ہیں۔