چاکیواڑہ، 2 گروہوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

October 19, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلاکوٹ تھانے کی حدودچاکیواڑہ مرزا آدم خان روڈ کے قریب جائیداد کے تنازع پر2گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2افراد زخمی ہو گئے ،لاش اور زخمیوںکوسول اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں جاں بحق ہو نے والے کی شناخت 25سا لہ اویس ولدمحمد ایوب، اور زخمیوں کی52سالہ محمد ایوب اور 25 سالہ حمدان ولد جبار لے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔