مریم اورنگزیب کا عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ

October 19, 2020

کراچی(خبرایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب ابھی تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا دوسرا جلسہ ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے اپوزیشن اتحاد کی کراچی ریلی دیکھ کر اپنی اگلی تقریر لکھنی شروع کردی ہے جبکہ عوام نے آپ کا استعفی لکھ دیا ہے، ن لیگ کی ترجمان نے مزید کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ کراچی ریلی کے بعد عمران خان صاحب کو ظرف اور صبر دے۔