پاکستانی ٹیم کی کپتانی میرے لیے ناقابل یقین ہے، شاداب خان

October 19, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی میرے لیے ناقابل یقین ہے۔

شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا میرے لیے خواب تھا لیکن کر کٹ ٹیم کی نائب کپتانی کرنا میرے لیے ناقابل یقین ہے۔

شاداب خان نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی نائب کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہ مزید کہا ہے کہ بابراعظم کی مکمل سپورٹ کرتا ہوں، اپنی سو فیصد پرفارمنس دوں گا۔