نکولس مہوٹ اور پیری ہیوز پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلزٹائٹل جیت لیا

October 20, 2020

کولون (اے پی پی)فرانس کے ٹینس سٹار نکولس مہوٹ اور انکے ہم وطن جوڑی دار پیر ی ہیوز نے اے ٹی پی کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میچ میں برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پائولش جوڑی دار لوکاس کیوبوٹ پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میچ میں نکولس مہوٹ اور انکے ہم وطن جوڑی دار پیری ہیوز پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ فرانسیسی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پائولش جوڑی دار لوکاس کیوبوٹ پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 4-6سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔