کورونا، 404 نئے کیسز، معاون خصوصی ثانیہ نشتر بھی متاثر

October 20, 2020

کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، اے پی پی، جنگ نیوز) کورونا، 404نئے کیسز، معاون خصوصی ثانیہ نشتر بھی متاثر، 24 گھنٹوں کے دوران 5اموات رپورٹ، سندھ میں 2مریض چل بسے جبکہ 286نئے کیسز ریکارڈ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 440 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 5 افراد اسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،معاون خصوصی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ادھر سندھ میں کورونا سے مزید 2مریض انتقال کر گئے ،جبکہ 286نئے کیس سامنے آئے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 471 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔