چوری اورڈکیتی کی وارداتیں

October 20, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھا نہ کراچی کمپنی نے موٹرسائیکل چوری ،تھا نہ سبزی منڈی نے موٹرسائیکل چوری،تھا نہ سیکر ٹریٹ نے تین گائیں چوری،تھا نہ لوہی بھیر نے نقدی ،پرائزبانڈ ، طلائی کنگن ،موبائل فون اور گھڑی مالیت 9 لاکھ روپے چوری ،تھا نہ کورال نے سریا اور مشین چوری ، تھا نہ انڈسٹریل ایریا پولیس نےنمبر لگوانے کے لیے ای ٹی او آفس آنیوالی گاڑی لیبارٹری کروانے پر چیسز ٹمپرڈ نکلنے پر، شالیمار پولیس نے 69 ہزار چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کرلیے۔