منشیات سمگلنگ الزام میں گرفتارملزم ضمانت پررہا کرنے کے احکامات

October 20, 2020

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس نعیم انورنے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے زہرہ درانی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم فالم خان ساکن خیبرکواے این ایف پشاورنے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے قریبا5کلو گرام چرس برآمد کی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔