دستگیر بلاک 9 میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ

October 21, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوہر آباد تھانے کی حدود میں دستگیر بلاک نو لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ گھروں کے باہر پارک گاڑیوں سے بیٹری اور دیگر سامان بھی چوری کئے جارہے ہیں، موٹر سائیکل سوار نوجوان غوثیہ مسجد، ٹال والا اسٹاف عائشہ پارک، خان لیاقت علی خان روڈ، کسٹمز اسپورٹس کمپلکس کے علاقے میںخواتین، اسکول کے بچوں، بزرگوں سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتے ہیں ، ان علاقوں میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے ،علاقہ مکینوں نے پولیس اور رینجرز حکام سے اس مسئلے کو فوری حل کرنے کی اپیل کی ہے۔