یونان کا ترکی کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ

October 21, 2020

ایتھنز(اے پی پی)یونانی حکومت نے ملک کے شمال میں ترکی کیساتھ ملنے والی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے۔یونانی حکومت کو خدشات ہیں کہ مہاجرین بڑی تعداد میں اس راستے سے یورپی یونین میں داخلے کی کوشش کر سکتے ہیں۔حکومتی ترجمان کے مطابق ترکی کیساتھ اس سرحد پر 26کلومیٹر طویل دیوار بنائی جائیگی جبکہ اس کیساتھ باڑ بھی نصب کی جائیگی،یہ منصوبہ آئندہ سال اپریل تک مکمل ہو جائیگا۔