کٹاس راج مندر ازخود نوٹس کیس ،جسٹس یحییٰ آفرید ی کی سماعت سے معذرت

October 21, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ میں کٹاس راج مندرکے تالاب میں مقامی سیمنٹ فیکٹریوں کی وجہ سے پانی کی سطح نیچے گرجانے اور زیر زمین پانی کی قیمت طے ہونے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس یحیٰ آفرید ی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے جس پر عدالت نے کیس کو کسی اور بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے جبکہ آئندہ سماعت پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں ریکارڈ کیساتھ طلب کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی ہے ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو جسٹس یحیٰ آفرید ی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ۔