سی پی او کی کھلی کچہری درخواستوں پر احکامات

October 21, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی او راولپنڈی نے اپنے دفترمیںکھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں آنے والے25 شہریوں کے مسائل سن کر سی پی او نے درخواستوں پر احکامات جاری کیے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی۔سی پی اونے متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کرتے ہوئے دئیے گئے ٹائم فریم کے اند ر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا،کھلی کچہری کے دوران بعض پولیس افسران بھی اپنے مسائل کے سلسلہ میں پیش ہوئے ۔جس پرسی پی او نے دو پولیس افسران کے علاج ومعالجہ کے لیے مالی امدادکے احکامات دیئے، ایک پولیس افسرنے علاج ومعالجہ کے پیش نظر تبادلے کی درخواست پیش کی جس پرسی پی اونے تبادلے کاحکم دے دیا۔