فائرنگ سے زخمی نوجوان نشتر ہسپتال منتقل

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) فائرنگ کے نتیجے میں زخمی 25سالہ نوجوان زخمی، نشتر ہسپتال منتقل۔بستی دھوپ سڑی کا رہائشی محمد عدنان اپنے گھر کے قریب موجود تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان محمد عرفان اور عمران نے عدنان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے،ریسکیو 1122 نے زخمی کو نشتر ہسپتال داخل کروایا،پولیس کے مطابق معاملہ پرانی رنجش کا معلوم ہوتا ہے تاہم زخمی کے بیان کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔