صفائی مہم مخصوص علاقوں تک محدودبیشتر علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی مہم مخصوص علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ، جس کے باعث بیشتر علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکے ہیں - اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگنے سے نہ صرف تعفن پھیل رہا بلکہ شہریوں کو آمد و رفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے - شہریوں کی جانب سے بارہا شکایات کے باوجود متعدد علاقوں میں صفائی عملہ نہیں پہنچتا، اس حوالے سے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں شامل ہونے والی 24 نئی یونین کونسلوں کی وجہ سے ناقص صفائی بارے شکایات میں اضافہ ہوا ہے، سٹاف کی کمی کا مسئلہ حل ہوتے ہی تمام گلی محلوں میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔