فخرالدین سیدکی یاد میں پشاور پولیس لائن میں تعزیتی ریفرنس

October 21, 2020

پشاور ( کرائم رپورٹر ) 28 مئی کو پشاور میں کورونا وبا سے متاثر ہونے کے بعد دنیا سے رخصت ہونیوالے سنئیر صحافی فخرالدین سید کی یاد میں سی ٹی جی ایف پشاور کی جانب سے ملک سعد شہید پولیس لائن مین تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا پولیس لائنز پشاورمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کےموقع پر کرائم جرنلسٹس فورم کےصدر عظمت گل، عمران بخاری، قیصرخان،جہانگیرشہزاد،عدنان طارق، احتشام خان سمیت ، ممتاز بنگش، سی سی پی اوپشاورمحمد علی گنڈاپور، ایس ایس پی آپریشنز منصورامان ودیگر پولیس حکام، پشاورپریس کلب وخیبریونین کے عہدیداروں، فخرالدین شہیدکےاہل خانہ اور پرنٹ والیکٹرانک میڈیاکےکئی کارکنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس کےموقع پرمرحوم کی ایصال وثواب کیلئےفاتحہ خوانی اورقرآن خوانی کی گئی ۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں نےکہاکہ مرحوم نےپرنٹ والیکٹرانک میڈیاجہاں بھی کام کیا۔بڑی دلیری، ایمانداری اورفرض شناسی کیساتھ اپنےصحافی فرائض انجام دیئے۔ بھائی نے تعزیتی ریفرنس سےخطاب کےدوران کہاکہ وہ انکےصرف بھائی نہیں بلکہ ایک بہترین دوست بھی تھے۔کبھی ایسانہیں ہواکہ مرحوم کےباعث انکےلئےکوئی مسئلہ پیداہواہوبلکہ ہمیشہ انہوں نےاہل خانہ کوبھرپورسپورٹ کیا۔آج اپنےشہیدبھائی کی بدولت انکوکافی عزت ومقام ملاہےجس پروہ اللہ تعالی کےشکرگزارہیں۔ایک کامیاب اورپروقارتعزیتی ریفرنس کےانعقادپرانہوں نےپشاورکےصحافیوں اورپولیس حکام کابےحدشکریہ اداکیا۔