سیالکوٹ میں لیڈی ہیلتھ ورکر کی پستول لہرانے کی ویڈیو وائرل

October 21, 2020

سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں لیڈی ہیلتھ ورکر کی پستول لہرانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

پستول لہرانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر بیسک ہیلتھ یونٹ سمبڑیال میں تعینات ہے۔

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد خاتون کےخلاف محکمانہ کارروائی کریں گے۔

لیڈی ہیلتھ ورکر سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے مرکز صحت میں تعینات ہیں، جو ویڈیو پستول سے فائرنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکر کی ویڈیو بنانے والی بھی ایک خاتون ہیں، جن کے خلاف محکمہ صحت نے کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔