اسموگ کے سبب سپر لیگ میچز کا لاہور میں انعقاد خطرے میں

October 22, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا جس میں میچوں کو اسموگ کی صورت میں لاہور سے پنڈی اسٹیڈیم منتقل کرنے پر بھی بات چیت ہوگی۔ جبکہ پی ایس ایل فائیو کے میچز کے مستقبل اور فنانشل ماڈل پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ قومی ہائی پرفارمنس سینٹرمیں اس حوالے سے غیرملکی کھلاڑیوں کی کنفرمیشن کے ساتھ کوویڈ ٹیسٹنگ کے طریقہ کارپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرنچائزر نمائندگان نے چودہ، پندرہ اور سترہ نومبرکو شیڈول میچز کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔گورننگ کونسل اجلاس سے قبل پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز نے آپریشنل میٹنگز کا آغاز کر دیا ہے۔ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مروجہ طریقہ کار کے تحت مکمل کی جائے گی ۔ اسموگ کی بدترین صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل کے باقی میچز کی منتقلی کے معاملے پر بھی آپشن زیر غور آئے۔