رنگ روڈ منصوبہ، زمین کی قیمت کم رکھنے پر متاثرین کا شدید احتجاج

October 22, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی رنگ روڈ مجوزہ منصوبہ میں آنے والی زمین کے متاثرین کا اجلاس کھینگر کلاں میں ہوا جس میں منصوبے میں آنے والی زمین کی قیمت انتہائی کم رکھنے پر شدید احتجاج کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ کو کچہری چوک میں مظاہرہ کے ساتھ دھرنا بھی دیا جائے گا، راولپنڈی کے نواحی گائوں کھینگر کلاں میں نمبردار اسحٰق علی کی طرف سے بلائے گئے متاثرین کے اجلاس میں کہا گیا کہ انہیں رنگ روڈ منصوبہ کیلئے زمین دینے میں کوئی اعتراض نہیں مگر انہیں مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمین کی قیمت تو دی جائے۔ نمبردار اسحٰق علی کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ صرف ان کے موضع کھینگر کلاں سے تین ہزار کنال زمین اکنامک زون کیلئے جائیگی ، اس اقدام سے لگ رہا ہے جیسے ہمیں موجودہ حکومت اجاڑنے پر تلی ہوئی ہے ۔