چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم، پنجاب اسمبلی کو گلابی روشنیوں سے سجادیا گیا

October 22, 2020

چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے پنجاب اسمبلی کو گلابی روشنیوں سے سجادیا گیا، پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

پنک ربن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تاریخی عمارت کو گلابی روشنیوں سے منور کیا گیا۔

تقریب میں پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللّٰہ لک اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر عنایت اللّٰہ لک کا کہنا تھا کہ چھاتی کے سرطان سے ہر سال 40 ہزار خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں اس لیے خواتین کو آگاہی دینا ضروری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت انسانیت کی بھلائی کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گی۔