مسکن چورنگی دھماکا، بینک منیجر نے عمارت تباہ ہونے کا مقدمہ درج کرا دیا

October 23, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب بدھ کو دھماکہ سے عمارت کے تباہ ہونے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں عمارت کے نیچے واقع نجی بینک کے آپریشنل منیجر محمد عارف کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،مقدمے میں قتل باالسبب اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ،مدعی مقدمہ کے مطابق میں اور بینک کا عملہ بینک میں موجود تھاکہ زوردار دھماکہ ہوا دھما کے نتیجے میں بینک کے فلور کی چھت گر گئی، مدعی کا کہنا ہے کہ سوئی گیس لیکج کے عث دھماکہ ہوا۔