جرمن پارلیمنٹ، روس کے ملٹری انٹیلی جنس سربراہ کا یورپ میں داخلہ بند

October 24, 2020

برسلز(جنگ نیوز )یورپی یونین نے جرمنی کی پارلیمنٹ کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملے کے مرتکب روس کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ ایگور کوستیو کوف اور ایک افسر پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق ہیکرز نے 2015 میں جرمنی کی وفاقی پارلیمان بنڈس ٹاگ کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملہ کرکے ڈیٹا ہیک کرليا تھا۔ جرمنی نے سائبر حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دیا تھا جس پر یورپی یونین نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔یورپی یونین نے جرمنی پارلیمنٹ پر سائبر حملے کے مرتکب روس کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اور ایک افسر کو قرار دیتے ہوئے دونوں پر یورپی ممالک کے داخلے پر پابندی عائد کردی اور ان کے یورپی ممالک میں اثاثوں کو منجمد کردیا۔