پنجاب میں سیکورٹی اداروں کو اربوں کی ادائیگی پر وفاقی وزارت داخلہ کو تحفظات

October 24, 2020

لاہور (آصف محمود ) وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کے قیام کے لئے مختلف سکیورٹی اداروں کو اربوں روپے کی ادائیگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو موصول دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ سکیورٹی کے نام پر کی گئی ادائیگیوں کے لئے صوبائی کابینہ سے منظوری لی گئی تھی یا نہیں؟منظوری لی گئی تھی تو وفاقی حکومت کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس ایشو پر وزیراعظم آفس نے بھی نوٹس لیا ہے۔