پاکستان نوجوان کونسل کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد

October 24, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل کے پلیٹ فارم سے پاکستان نوجوان کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد ولی اللہ پل براراں سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی اور چیئرمین متحدہ میلاد کونسل ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کی، ریلی میں خواجہ ندیم مدنی، ملک عامر علی، عثمان رفیق، رانا غلام عباس، پیر عزیزالرحمٰن ودیگر بھی شریک تھے، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بلال قریشی نے کہا جلوس ہائے میلاد کے مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ تمام جلوسوں کے راستے کلیئر کروائے۔