الیکٹرانک میڈیا تنظیم کی علی عمران کے لاپتہ ہونے پر سخت تشویش

October 24, 2020

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کی تنظیم نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم نے کہا کہ 12 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود علی عمران کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور تمام سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ علی عمران کی گمشدگی کا فوری نوٹس لیں ۔

تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیے بغیر میڈیا کی آزادی کا حصول ناممکن ہے۔