لڑکی نے بوائے فرینڈ کا 5 لاکھ کا بل بنوادیا

October 24, 2020

چین میںایک لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کی طرف سے دعوت پر بلائے جانے پر ایک کی بجائے 23 دوستوں کو لے کر پہنچ گئی، جبکہ ان تمام افراد کے کھانے کا بل 2300 پاؤنڈ یعنی (تقریباً پانچ لاکھ پاکستانی روپے) کے قریب بنا، جسے بلا آخر لڑکے کو ہی ادا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی پر لڑکے نے لڑکی سے ملنے کا اصرار کیا، لڑکی مان گئی، تو دونوں نے کسی ریسٹورنٹ میں ملنے کا ارادہ کیا، مگر لڑکے کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کی نئی دوست بہت ہی چالاک نکلے گی۔

ہوا کچھ یوں کہ لڑکی بوائے فرینڈ سے ملنے کے لیے اپنے ساتھ 23 لوگوں کو لے کر پہنچ گئی، جسے دیکھ کر لڑکا حیران و پریشان ہوگیا۔

لڑکی کی فیملی اور اس کے دوستوں نے لڑکے کی پریشانی کی کوئی پرواہ نہیں کی اور ریسٹورنٹ میں خوب کھانے پینے اور موج اڑانے لگ گئے۔

بل بڑھتا ہوا دیکھ کر لڑکا پریشان ہوگیا اور خاموشی سے بل ادا کرکے اپنے گھر کی راہ لے لی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر بننے والے دوست کی دریا دلی کو پرکھنا چاہتی تھی۔

لڑکے کی طرف سے بل ادا کیے جانے کے بعد لڑکی اور اس کی فیملی حیران ہوئے بغیر نہیں رہی اور اس لڑکے سے بہت متاثر ہوئی۔