پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کیلئے کمرشل پارٹنرز کا اعلان کردیا ہے

October 25, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی نےڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے کمرشل پارٹنر ز کا اعلان کردیا ہے۔اتوار کو پی سی بی اعلامیے کے مطابق کانٹیننٹل بسکٹس ، ٹپال ٹی اور اور یونی لیورنے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے بعد اب قائداعظم ٹرافی کو بھی اسپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹپال ٹی نےتو پاکستان کپ کو اسپانسر کرنے بھی تصدیق کردی ہےتاہم پاکستان کپ کے حوالے سے دیگر دونوں شراکت داروں سے ابھی مذاکرات جاری ہیں۔قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے ٹائٹل اسپانسرز کے لیے پی سی بی کا شعبہ مارکیٹنگ ممکنہ پارٹنرز کے ساتھ رابطے میں ہے۔دعوی کیا گیا ہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کپ کے بعد اب قائداعظم ٹرافی میں بھی ان تین کمپنیز کی شراکت داری سے پی سی بی کے اسپانسرشپ ریونیو میں گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔