کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی کرنے والے کتے تحقیقاتی اداروں میں شامل کرنے کا فیصلہ

October 25, 2020

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اور تفتیشی اداروں کو مراسلے بھیجے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ تربیت یافتہ کتے منی لانڈرنگ جوکہ سوٹ کیسوں اور دیگر پارسلز میں کی جاتی ہے ان کو سونگھنے اور نشاندہی کرنے میں سودمند ثابت ہوئے ہیں۔ اس لیے وہ اپنے اداروں میں تربیت یافتہ کتوں کیلئے اپنی ریکوائرمنٹ سے مطلع کردیں۔ مذکورہ کتوں کو تربیت ایک عسکری ادارے نے دی ہے جس کے بہت ہی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور بیشتر کیسوں میں کتوں نے نوٹوں کی خوشبو اور کثیر تعداد میں موجود گڈیوں کی نشاندہی کامیابی سے کی۔