وزیر اعظم کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

October 25, 2020

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف مسلم لیگ( ن )کے صدر شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔

دائر کردہ درخواست میں شہباز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز، انکوائریز اور مقدمات کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف نے ریکارڈ طلبی کی ہماری درخواست کا ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا اور اسی وجہ سے ہرجانہ کیس آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔